بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

بپرجوائے کا خطرہ، کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

سمندری طوفان بپرجوائے کے ممکنہ اثرات و خطرے کے پیشِ نظر کمشنر کراچی کے احکامات پر شہر بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جامعہ اردو میں تمام کلاسیں، امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں آج معطل رہیں گی۔

کراچی یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جامعہ کراچی میں آج تدریسی عمل اور امتحانات معطل کر دیے گئے ہیں۔

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے ایک ماہی گیر کا کہنا ہے کہ طوفان بپرجوائے کے باعث سمندر کی سطح آج دن 12 بجے بلند ہونا شروع ہو گی۔

انٹر میڈیٹ بورڈ کے حکام کے مطاق انٹر میڈیٹ بورڈ کے تحت آج 14 جون اور کل 15 جون کو ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، ملتوی کیے گئے ان پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے حکام کے مطابق میٹرک بورڈ کے تحت 14 اور 15 جون کو ہونے والے خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی کیے گئے ان پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی بھر میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث پہلے ہی بند ہیں۔

شہرِ قائد میں سمندر کے کنارے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.