بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

بدین میں ساحل پر آباد علاقوں سے انخلا مکمل

سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر بدین میں زیرو پوائنٹ، گگونگھڑو، چک 57، بھگڑا میمن سمیت ساحل پر آباد علاقوں سے انخلا مکمل کر لیا گیا۔

بدین کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے کہا ہے کہ تحصیل گولاڑچی میں 10 ریلیف کیمپ بنائے گئے ہیں، ضلع بھر میں ٹوٹل 13 ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 1400 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ رینجرز، آرمی اور پولیس کے تعاون سے لوگوں کا انخلا کیا جائے گا۔

سمندری طوفان بپرجوائے کراچی کے جنوب میں 360 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب میں 355 کلو میٹر دور ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کراچی کے جنوب میں 360 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب میں 355 کلو میٹر دور ہے۔

یہ طوفان کل (15 جون کی) دوپہر یا شام پاکستان میں کیٹی بندر کے اطراف اور بھارتی گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.