بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

مختلف مکاتب فکر اور دینی مدارس کے علمائے کرام کا جناح ہاؤس کا دورہ

مختلف مکاتب فکر اور دینی مدارس کے علمائے کرام نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔

علمائے کرام نے جناح ہاؤس کی جلی ہوئی عمارت دیکھ کر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ دیرینہ محبت کا تعلق اور رشتہ ہے، دونوں ہی لازم و ملزوم ہیں، فوج کا دشمن ملک کا دشمن ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جناح ہاؤس کے ایسے مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کو یہ گستاخی اور حرکت کی اُنہیں سزا دی جائے، ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے کہ کوئی اور اس حشر کو دیکھنے کے بعد دوبارہ ایسی بات سوچ بھی نہ سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.