بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

فوکس ٹریننگ پر ہے، آگے کا نہیں سوچتا، امام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ میرا فوکس آج کل ٹریننگ کیمپ پر ہے، آگے کا نہیں سوچتا۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ یا ون ڈے میچز نہ بھی ہو رہے ہوں تو میری روٹین میں فرق نہیں آتا، میرے لیے کوئی آف سیزن نہیں ہے۔

امام الحق نے کہا کہ سری لنکا کی ٹرننگ وکٹوں کے مطابق یہاں کھیل رہے ہیں، مجھے اپنے سویپ شاٹ کو بہتر کرنا ہے، جس کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز جب آئے گی تو اس کے بارے میں سوچوں گا، جب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آئے گا تو دیکھوں گا۔

امام الحق نے کہا کہ میں الٹا سیدھا کھاؤں یا ٹریننگ نہ کروں تو میرا وزن بڑھ جاتا ہے، میں سارا سال جِم ٹریننگ جاری رکھتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.