اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے قوم سے کیا گیا اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ روس سے رعایتی خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا، اس جہاز سے کل سے روسی تیل نکالنا شروع کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک انقلابی دن ہے۔ خوشحالی، اقتصادی ترقی اور انرجی سیکیورٹی کی جانب ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، یہ پاکستان کےلیے روسی تیل کا پہلا کارگو اور نئے پاک روس تعلقات کا آغاز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو سراہتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے۔ ان تمام لوگوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے روسی تیل کی درآمد کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.