ویتنام کے صوبہ ڈاک لک کے ضلع سی یو کوئین میں 2 پولیس اسٹیشنز پر حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں پولیس اسٹیشنز پر حملے آج (اتوار کی) صبح ہوئے۔
ویتنامی حکّام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں پولیس اہلکار، مقامی حکّام اور عام شہری شامل ہیں۔
ویتنامی حکّام کا کہنا ہے کہ صوبہ ڈاک لک کے ضلع سی یو کوئین کے پولیس اسٹیشنز پر فائرنگ میں ملوث 6 حملہ آور گرفتار کیے جا چکے ہیں اور حملے میں ملوث مزید افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ویتنام میں جہاں 2 پولیس اسٹیشنز پر حملہ ہوا وہ متعدد اقلیتوں کا گھر اور ویتنام کی آمرانہ حکومت کے لیے ایک حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے۔
ویتنام میں اس طرح کے تشدد واقعات کو انتہائی غیر معمولی تصّور کیا جاتا ہے کیونکہ وہاں شہریوں کے لیے اسلحہ رکھنا غیر قانونی ہے اور ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ بھی محدود ہے۔
Comments are closed.