پاکستان میں بجٹ 24-2023 کے اگلے ہی دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 2050 روپے کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔
گزشتہ روز بجٹ سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 50 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 27 ہزار 250 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1758 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 94 ہزار 823 روپے ہے۔
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 1 ہزار 9 سو 61 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.