اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

ہم ریاست مخالف بات نہیں کرتے، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں حکمرانوں سے شکایت ہے لیکن ہم ریاست کے خلاف بات نہیں کرتے۔

اورنگی ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت عوامی جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا اربوں روپے اس شہر سے کما کر پیپلز پارٹی نے شہر کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ چالیس سالوں سے کوٹہ سسٹم کے نام پر ہم پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ آج بدنظر لوگوں کی ہماری سات سیٹوں پر بھی نظر ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج پیپلز پارٹی مقررہ کوٹے پر بھی ہمیں نوکریاں نہیں دے رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت شہر کو صحیح گننے پر بھی تیار نہیں ہے۔

امین الحق کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے جھوٹے وعدے کیے گئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.