امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دورۂ سعودی عرب کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روز دیا کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کے امکانات کو کمزور نہ کرے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بتایا کہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو دو ریاستی حل کیلئےنقصان کا باعث ہوں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں داعش کےخلاف ’بین الاقوامی اتحاد‘ کا وزارتی اجلاس ہوا، جس سے سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے خطاب کیا۔
Comments are closed.