جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ 

مرکزی بینک کے مطابق 2 جون کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کمی سے 3 ارب 91 کروڑ ڈالر رہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.