جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پہلا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

سنچورین میں  پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان ، امام الحق ، آصف علی ، محمد رضوان ، شاداب خان ، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں سابق کپتان سرفرازاحمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکے جبکہ دانش عزیز آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت ٹمبا باووما کررہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریسی ون ڈرڈیوسن ، ایڈن مارکرم اور ہینرخ کلاسن شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.