جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا

امریکی ڈالر نے آج صبح کاروبار کے آغاز میں اڑان بھری ہے تاہم یہ اپنی قدر میں چند پیسے ہی کا اضافہ کر سکا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

ڈالر گزشتہ روز انٹربینک میں286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مہنگا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 175 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 843 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 667 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.