پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

میئر کے معاملے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، مرتضیٰ وہاب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور میئر کراچی کےلیے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میئر کے معاملے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر میئر کے عہدے پر کسی اور جماعت کا شخص آئے گا تو وہ اختیارات کی بات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں ہماری حکومت ہے، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا تو معاملات چلانے میں آسانی ہوگی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 یا 9 ارکان ہی جماعت اسلامی کے اجلاس میں شرکت کےلیے پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میئر کے معاملے کو سیاسی انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، ماضی میں ہم نے غلطیاں کی ہوں گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بسوں، ایمبولینسز نہ ہونے پر تنقید ہوتی ہے، آج بسیں، ایمبولینسز نظر آرہی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کے معاملے پر تنقید ہوتی تھی، آج انفرااسٹرکچر میں بہتری نظر آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، کراچی کے سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کےلیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلے گراؤنڈ کو بہتر کرنے کےلیے کام کر رہے ہیں، انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کےلیے کام کر رہے ہیں۔

نجمی عالم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئر مین نامزد ہونے والوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ سائٹ انڈسٹریل ایریا میں سڑکوں کی تعمیرات ہو رہی ہیں، کورنگی کازوے بارشوں میں ڈوب جاتا تھا، ہم نے اسے بہتر کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے پر کام تیزی سے جاری ہے، سال کے آخر تک قیوم آباد سے شاہ فیصل تک کا حصہ مکمل کرلیا جائے گا۔

پی پی رہنما نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں ترمیم کردی گئی ہے، کام کےلیے وسائل بہت ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامی، سیاسی معاملات میں مداخلت نہ ہوئی تو حالات بہتر ہوتے نظر آئیں گے۔ انتظامیہ کو کام کرنے دیں، مداخلت نہ کریں، ہم ڈیلیور کرکے دکھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.