اتوار 14؍ذیقعد 1444ھ4؍جون 2023ء

سعودیہ کا جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان

سعودی عرب کا جولائی میں تیل پیداوار میں کمی اور اوپیک معاہدے میں 2024 تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یومیہ 10 لاکھ بیرل تیل رضاکارانہ طور پر کم نکالےگا۔

سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل تک کٹوتی کو جولائی کے بعد بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

سعودی وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک پلس معاہدے میں شریک بعض ممالک کی ہم آہنگی کے ساتھ یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.