انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے مویشی منڈی میں خریداروں اور بیوپاروں کی حفاظت کےلیے سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
آئی سندھ نے کہا کہ نادرن بائی پاس سمیت دیگر مقامات پر منڈی کے اطراف کے راستوں کا سروے کیا جائے، مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مانیٹرنگ اور ہدایت کو ٹھوس بنایا جائے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ منڈی میں خریدار اور بیوپاریوں کے تحفظ کےلیے عارضی پولیس پکٹس قائم کی جائیں۔ غیر قانونی طور پر قائم مویشی منڈیوں کےخلاف اقدامات کو مؤثر بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ مویشیوں کو لے کر جانے والی گاڑیوں کی سیکیورٹی کےلیے ہائی ویز پر پیٹرولنگ کی جائے۔
Comments are closed.