پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام فائنل کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کےلیے اپنے امیدواروں کا نام فائنل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے ناموں کی منظوری دے دی، جس کا باضابطہ اعلان نثار کھوڑو کل کریں گے۔

کراچی میونسپل کارپوریشن ( کے ایم سی) کی مخصوص نشستوں کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کےلیے مرتضیٰ وہاب کا نام فائنل کیا ہے جبکہ ڈپٹی میئر کےلیے سلمان مراد امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی ایک وفاقی وزیر کی سفارش پر فائنل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کے لیے طارق بلوچ چیئرمین، نائب چیئرمین کے لیے جام محمد جوکھیو امیدوار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملیر ٹاؤن کے لیے چیئرمین کے امیدوار جان محمد بلوچ اور نائب چیئرمین کے امیدوار مزمل شاہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری ٹاؤن کے لیے چیئرمین کے امیدوار نذیر بھٹو اور نائب چیئرمین کے امیدوار رفیق جٹ ہوں گے۔

پیپلز پارٹی نے سہراب گوٹھ ٹاؤن کےلیے لالا رحیم چیئرمین اور نائب چیئرمین کے لیے عمران بروہی کا نام فائنل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے صفورہ ٹاؤن کے لیے کلیم اللّٰہ کو چیئرمین اور عبد الحق بلوچ نائب چیئرمین کا امیدوار نامزد کیا۔

ذرائع کے مطابق چنیسر گوٹھ کے لیے فرحان غنی چیئرمین اور محمد شہزاد نائب چیئرمین کے امیدوار ہوں گے جبکہ لیاری ٹاؤن کے لیے ناصر کلیم بلوچ چیئرمین اور محمد اقبال نائب چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کےلیے چیئرمین عبدالکریم اور نائب چیئرمین کے لیے عجب خان امیدوار ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے منگھو پیر کےلیے چیئرمین نواز بروہی اور نائب چیئرمین کےلیے محمد عارف کو بطور امیدوار فائنل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن کےلیے جمیل ضیاء چیئرمین اور عفان صدیقی نائب چیئرمین کے امیدوار ہوں گے جبکہ کورنگی کے چیئرمین کے لیے محمد نعیم اور نائب چیئرمین کے لیے زرین اعوان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.