لاہور کے علاقے گجر پورہ میں دو نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ جاوید اور 24 سالہ ذیشان شامل ہیں۔
نوجوان چار بجے سوئمنگ پول میں نہانے آئے اور ساڑھے 4 بجے ان کی لاشیں پانی میں تیرتی ہوئی نظر آئیں تو لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوا کر سوئمنگ پول کے مالک یوسف اور ٹھیکیدار عامر سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سوئمنگ پول مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول کے مالک کو فوری گرفتار کیا جائے۔
Comments are closed.