بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کا انتخابی اصلاحات پر حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے انتخابی اصلاحات پر حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کا اعلان کردیا۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، ہر تعاون کے لیے تیار ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انتخابی اصلاحات اور ایوان کی کارروائی کے لیے تعاون مانگا۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کا 6 آزاد اراکین سے رابطہ ہے جس پر انھوں نے جواب دیا کہ وہ آزاد اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ 

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کا ماحول اچھا ہونا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ ایسا ماحول بنائیں جہاں ہر رکن کو اظہارِ رائے کی آزادی ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.