ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

بنوں: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 فوجی شہید

ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شامل ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.