اتوار 14؍ذیقعد 1444ھ4؍جون 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دوران ملاقات توانائی، تعمیرات اور انفرااسٹرکچر کے مشترکہ منصوبوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے سافٹ ڈرنک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیس (سی ای او) سے بھی ملاقات کی۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے ترکیہ کے کاروباری گروپوں کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملاقات کا مقصد ترکی کے کاروباری اداروں کا معیشت میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.