لاہور کی بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے سی ایف او رانا نسیم احمد کی عبوری ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عبوری ضمانت کی درخواستیں چیف فنانشل آفیسر رانا نسیم احمد اور محمد رفیق نے دائر کیں۔
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، ان کے بیٹے اور ملز کے ملازمین کے خلاف فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کیے ہیں۔
Comments are closed.