جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پٹرول بحران کی ذمہ دار کمپنیز کے خلاف کارروائی کا اعلان

وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم بحران کے دوران جن کمپنیوں نے تیل کا 20 دن کا اسٹاک نہیں رکھا ان کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈائریکٹر جنرل آئل اور ملوث افسر کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔

  وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اوگرا کے قوانین میں تبدیلیوں کا بھی اعلان کردیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے بھارت کے ساتھ چینی کپاس کی درآمد کی منظوری نہیں دی، بھارت کے ساتھ تجارت کشمیر کی قیمت پر نہیں ہوسکتی، 23 مارچ کے بھارتی وزیر اعظم کے خط کا جواب دیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ سال حکومت نے پٹرول سستا کیا تھا تو عوام کے لیے پمپس سے غائب ہوگیا تھا، مہنگا ہونے پر مارکیٹ میں ایسے لایا گیا تھا جیسے کبھی گیا ہی نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.