جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

شادی سے قبل دولہا دلہن کا سانپ کے ساتھ فوٹوشوٹ وائرل

شادی سے قبل فوٹوشوٹ کا رواج اب بہت نمایاں ہے اور اس حوالے سے نت نئی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں۔

کبھی دولہا دلن خوبصورت مقامات پر فوٹوشوٹ کرواتے ہیں، کبھی ساحل سمندر پر۔

بھارت میں ایسے ہی ایک فوٹوشوٹ میں دولہا دلہن نے ایک موذی جانور کے ساتھ تصاویر بنواکر سب کو حیران کر دیا۔

ٹوئٹر صارف وویک نے اس انوکھے شادی کے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں۔

یہ تصاویر ایک کہانی کی صورت میں بنوائی گئی ہیں، کہ خاتون اپنے گھر کے آنگن میں ہے اور اسے سانپ نظر آتا ہے۔

وہ سنپیرے کو فون کرکے بلاتی ہے، سنپیرا آکر سانپ پکڑتا ہے لیکن بعد ازاں خاتون اور سنپیرا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

آخری تصویر میں دولہا دلہن ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے جا رہے ہیں اور ان کے عقب میں سانپ بیٹھا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.