جمعرات 11؍ذیقعد 1444ھ یکم؍جون 2023ء

صدر نے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف ریکارڈنگ کمپنی کی اپیل مسترد کردی

صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ریکارڈنگ کمپنی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریکارڈنگ کمپنی کو سیکیورٹی کمپنی کے بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

ریکارڈنگ کمپنی نے مالی بحران کے باعث رقم ادا کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات ایک سال کے اندر بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

وفاقی محتسب نے کمپنی کو خدمات کی مد میں 1 کروڑ روپے سے زائد ادائیگی کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.