پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نہ پیپلز پارٹی کسی پر شرطیں لگا سکتی ہے نہ کوئی اور پیپلز پارٹی پر شرط لگاسکتی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں طے ہوا تھا کہ فیصلے کثرت رائے سے کریں گے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو باتیں میٹنگ میں کرنے والی ہوتی ہیں وہ میڈیا پر کریں گے تو اس کے نتائج آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام معاملات پارٹی کی سی ای سی میں رکھیں گے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ڈی ایم قائم رہے۔
Comments are closed.