کراچی میں ہتھنی مدھوبالا کو جون کے آخر میں سفاری پارک منتقل کر دیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کیلئے سنکچری کی تعمیر جاری ہے۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ معاملات کے جائزے کیلئے ’فور پاز‘ کا نمائندہ جون میں کراچی آئے گا۔
فور پاز ٹیم کے دیگر ارکان مدھو بالا کی منتقلی سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔
ہتھنی کی سفاری پارک منتقلی کےلیے خصوصی کنٹینر تیار کیا جا رہا ہے۔
ہتھنی کی صحت سے متعلق ڈاکٹر ہارون اکبر نے چیف زولوجسٹ ڈاکٹر عامر کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ مدھوبالا میں بلڈ پیراسائٹ بیماری کے کچھ جراثیم پائے گئے ہیں۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیماری مخصوص مکھی کے کاٹنے سے ہوتی ہے جو قابل علاج ہے۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہتھنی مدھوبالا کیلئے سفاری پارک میں سنکچری کی تعمیر جاری ہے۔
Comments are closed.