بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

آصف زرداری کی آج چوہدری شجاعت سے ملاقات کا امکان

سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان شام 4 بجے ملاقات ہو سکتی ہے۔

آصف زرداری آج بلاول ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سابق صدر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج شام لاہور پہنچیں گے۔

آصف زرداری شام 6 بجے بلاول ہاؤس میں پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں سے ملیں گے اور رات 8 بجے ان کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری روٹین چیک اپ کے لیے نجی اسپتال آئے ہیں جہاں پر ان کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.