بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

عمران خان کی 6 مقدمات میں گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی 9 مئی کے واقعات کے بعد درج 6 مقدمات میں گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 مئی کے واقعات کے بعد درج مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ پیش کر دی۔

پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے بعد 6 مقدمات درج کیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے عمران خان کی 6 مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے ان کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 10 روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

عدالتِ عالیہ نے ہدایت کی کہ اگر ایف ایٹ کچہری نئے کمپلیکس میں شفٹ نہ ہو تو جوڈیشل کمپلیکس میں کیس سنا جائے، اگر کچہری نئے کمپلیکس میں شفٹ ہو گئی تو کیس کی سماعت وہاں ہو گی۔

اس کیس میں ضمانت میں توسیع کے بعد عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.