جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز، دونوں ٹیموں کی تیاریاں بھی مکمل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل سے 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں مدمقابل آرہی ہیں، اس مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ایک روزہ کرکٹ میں پہلا ٹکراؤ 1992 کے ورلڈکپ میں ہوا تھا جس میں جنوبی افریقہ نے 20 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

ون ڈے کرکٹ میں پروٹیز کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے، دونوں ٹیمیں 1992 ورلڈکپ مقابلے کے بعد سے 79 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔

ان میں سے جنوبی افریقہ نے 50 میچوں میں فتح سمیٹی اور پاکستان کو صرف 28 مقابلوں میں جیت ملی، جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

سال 1995 سے 2000 تک یعنی پانچ سال کے عرصے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف کوئی میچ نہیں ہارا اور مسلسل 14 میچوں میں فتوحات سمیٹیں۔

جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 6 وکٹ پر 392 رنز ہے جبکہ پاکستان کا حریف کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 4 وکٹوں پر 351 رنز رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.