منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی، اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری

مالی سال 23-2022 جولائی تا اپریل ترسیلات زر کا حجم 22 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔

وزارت خزانہ نے اپریل کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں ترسیلات زر کا حجم 26 ارب 1 کروڑ ڈالر تھا۔

رواں مالی سال جولائی تا اپریل برآمدات میں 13.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ برآمدات کا حجم 23.2 ارب ڈالر رہا۔

نیو یارک کی اکنامک کلاس کا ٹکٹ سات لاکھ روپے کا ہوچکا ہے۔ عالمی ایئر لائنز کے آپریشنز آئندہ دنوں میں کم ہوجائیں گیں۔

رواں مالی سال جولائی تا اپریل درآمدات میں 23 فیصد کمی ہوئی جبکہ حجم 45.2 ارب ڈالر رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارہ میں 76.1 فیصد کمی ہوئی، جاری کھاتوں کے خساروں کا حجم 3.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 23.2  فیصد کمی ہوئی، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 1 کروڑ ڈالر رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.