جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں ریت کی مکھیوں کے حملے کے بعد کالا آزار نامی جلدی بیماری پھیل گئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 46 مشتبہ افراد میں بیماری کی علامات سامنے آئی ہیں جبکہ مکھیوں کو مارنے کےلیے اسپرے شروع کردیا گیا ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ 16 افراد بینظیر اسپتال راولپنڈی جبکہ 30 ضلعی اسپتال جہلم میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے پاس کالا آزار کی ادویات موجود نہیں ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.