منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

ہمارے قانونی قدم کو بھی روکا جاتا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ ہم کوئی قانونی قدم اٹھائیں تو اُسے بھی روکا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کے عمل کو روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیر تحقیقات معاملات میں چیف جسٹس کی خوش دامن بھی شامل تھیں، اسی لیے چیف جسٹس کو آڈیو لیکس کمیشن کے معاملے سے علیحدہ رکھا گیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آڈیو میں ثاقب نثار کے بیٹے کروڑوں روپے کا سودا کرتے ہوئے پائے گئے، سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے نے 1 کروڑ 20 لاکھ اس الیکشن کے لیے جو ہوئے ہی نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری نے خود کو اپنے بیٹے کے کیس سے علیحدہ کر لیا تھا، اگر سابق چیف جسٹس خود کو معاملے سے علیحدہ کرسکتے ہیں تو موجودہ بھی کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.