منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پرفارمنس

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی بولرز اسامہ میر، زمان خان اور نسیم شاہ نے اپنی کاؤنٹیز کی جانب سے نمایاں پرفارمنس دیں۔

وورسٹرشائر کے اسامہ میر نے لیسٹرشائر کے خلاف 15 گیندوں پر 32 رنز بنانے کے بعد 33 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

اس ہی میچ میں لیسٹرشائر کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 32 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نارتھمپٹن شائر کے خلاف ڈربی شائر کے زمان خان نے 3 اوور میں 17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

زمان خان نے 18 میں سے 11 گیندیں ڈاٹ بال کرائیں۔

ڈربی شائر سے کھیلنے والے حیدر علی 11 رنز بنا سکے جبکہ ڈرہم کے خلاف ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے 39 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.