منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

سیاسی بحران عدالتوں نے پیدا کیا ہے، عرفان قادر

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ عدالتوں نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا ہے، ماضی میں وزیراعظم پر توہینِ عدالت لگانا غیر آئینی تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نااہلی تاحیات ہوگی۔

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ آئین و قانون میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں، نااہلی کے بعد میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا۔

سابق وزیرِ اعظم نوازشریف اور سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سمیت ماضی میں 184/3 کے تحت نااہل ہونے والوں کو اپیل کا حق مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ازخود نوٹس کا اختیار صرف چیف جسٹس کا ہے۔

عرفان قادر نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کی پنجاب حکومت بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے گِری۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.