اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

اہلکار دوروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئے، شہزاد اکبر

سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں مشیر داخلہ و احتساب رہنے والے شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار انکے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئے۔

ایک بیان میں شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ 25 سے 30 اہلکاروں نے اُن کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

دوسری طرف عمر ایوب خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رات گئے بغیر وارنٹ میرے گھر پر چھاپا مارا اور گاڑی چوری کرکے لے گئے۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ان کے گھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑ دیا ہے۔

سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.