مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ہماری ملاقات سیاسی نہیں تھی، بلکہ ان کی عیادت کے لیے گئے تھے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن راضی ہیں تو دوبارہ اکٹھے ہونے میں مسئلہ نہیں ہے۔
مولانا شیرانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو تجاویز دی ہیں عمل ہوا تو خود ان کے پاس جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتماد کیا جائے تو جماعت کے اختلافات ختم ہوسکتے ہیں، بلوچستان میں پارٹی کو فعال کرنے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں۔
Comments are closed.