محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں اگلے ہفتے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 28 مئی سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے 28 تا 30 مئی بلوچستان کے اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اگلے ہفتے درجہ حرارت معمول سے کم رہنے اور سکھر، دادو، کراچی، حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، خیرپور، لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ساہیوال اور خانیوال میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 28 تا 31 مئی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا،اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانولہ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، نارووال، قصور، جہلم، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.