جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

پشاور میں ریڈ زون کو سیکیورٹی سرکل بنانے کا فیصلہ

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں پولیس نے ریڈ زون کو سیکیورٹی سرکل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق پشاور کے کینٹ ایریا کے ریڈ زون میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔

یہ اسپیشل سیکیورٹی دستہ ایس پی رینک کے آفیسر کا یونٹ ہو گا۔

پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والا مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے داخلی راستوں اور اہم عمارتوں کی پروفائلنگ مکمل کی جائے گی۔

پروفائلنگ مکمل ہونے کے بعد حتمی سیکیورٹی ڈرافٹ سی پی آفس ارسال کیا جائے گا۔

اسپیشل یونٹ کے پاس جدید ساز و سامان ہو گا، اسپیشل سیکیورٹی دستے کو ریڈ زون میں ہجوم کے داخلے کو روکنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ پشاور میں ریڈ زون کو سیکیورٹی سرکل بنانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے پُرتشدد مظاہرے کے بعد کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.