’میسور کے ٹائیگر‘ ٹیپو سلطان کی تلوار جو 18ویں صدی میں ان کی خواب گاہ سے برآمد ہوئی تھی، اس نے رواں ہفتے لندن میں ہونے والی نیلامی کے دوران تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
غیر ملکی مڈیا رپورٹس کے مطابق 18ویں صدی کے دوران میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کی بیڈ چیمبر نامی اس تلوار کو اقتدار کی علامت سمجھا جاتا تھا، جو رواں ہفتے 1 کڑور 40 لاکھ پاونڈز میں فروخت ہوئی۔
مسلم حکمران، ’شیر میسور‘ کی خواب گاہ سے برآمد ہونے والی یہ تلوار اسٹیل سے بنی ہوئی ہے اور اس پر سونے سے خطاطی کی گئی ہے، اسے ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج نے میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ’حملے میں ہمت دکھانے‘ کے نشان کے طور پیش کیا تھا، اس حملے میں ٹیپو سلطان شہید ہوئے تھے۔
بونہمس نامی آکشن کمپنی کے مطابق تلوار کا تخمینہ لگ بھگ 15 سے 20 برطانوی پاؤنڈز تھا جب کہ یہ تلوار ٹیپو سلطان کے لئے بعض ہتھیاروں کی نسبت زیادہ اہم تھی۔
نیلامی کمپنی کے اسلامک اینڈ انڈین آرٹ کے سربراہ اولیور ہوائٹ کا کہنا تھا کہ یہ شاندار تلوار ٹیپو سلطان سے منسلک تمام ہتھیاروں میں سب سے بڑی ہے جو اب بھی نجی ہاتھوں میں ہے۔
Comments are closed.