بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شوگر مافیا کے مزید 392 بے نامی اکاؤنٹس کا انکشاف

شوگر مافیا کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات جاری ہیں جن کے دوران مزید 392 بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق ان 392 اکاؤنٹس میں 622 ارب کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے بےنامی اکاؤنٹس میں 7 ارب روپے منجمد کرا دئیے ہیں۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ سے ملک بھر میں 1 ہزار چینی مافیا اراکین کا بھی ریکارڈ مل گیا ہے، چینی پر چھوٹے پیمانے پر سٹہ کھیلنے والا بھی روزانہ 5 سے 10 لاکھ کماتا ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 40 بڑے چینی مافیا اراکین کے اکاؤنٹس میں 106 ارب میں سے 32 کروڑ منجمد کرا دئیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ منجمد کی گئی رقم چینی پر سٹے بازی سے کمائی گئی، شوگر مافیا میں 30 سے زائد شوگر ملز کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.