جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ اڈیالہ جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے نظر بندی آرڈر منسوخ کردیے۔ 

آرڈر منسوخی کے بعد دونوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

خیال رہے کہ 23 مئی کو مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کو عدالتی احکامات کی روشنی میں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔ 

رہائی کے بعد دونوں رہنماؤں کو پنجاب پولیس دوبارہ گرفتار کر کے لے گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.