پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این اے 75 میں ریاستی دہشتگردی کی گئی، الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق بیس پریزائڈنگ افسران کو اغوا کر کے مشکوک جگہ پر لے جایا گیا، سوال ہے پریزائیڈنگ افسران کو کس نے اور کیوں اغوا کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوال اٹھتا ہے یہ مشکوک اور مخصوص جگہ کس کی تھی جہاں پریزائیڈنگ افسران کو رکھا گیا، الیکشن کو متنازعہ بنایا اور ووٹ چوری کیے اور ووٹوں میں تبدیلی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا متنازع اور بھیانک الیکشن نہیں ہوا، یہ محض ڈسکہ ری پولنگ کی بات نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کے اختیارات اور ڈیٹرنس کی بات ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، دوائی چور عوامی میدان سے بھاگ گئے ہیں، عوامی میدان سے انہیں ووٹ کے ذریعے بھگایا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والا ہر الیکشن یہ پیغام دے گا تم مسترد شدہ سیلیکٹڈ اور کٹھ پتلی ہو۔
Comments are closed.