مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ مارچ 2021 میں برآمدات بڑھ کر 2 اعشاریہ345 ارب ڈالر کی ہو گئیں، 2011 کے بعد برآمدات پہلی بار مسلسل 6 ماہ سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔
عبد الرزاق داؤد نے برآمدات سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ فروری 2021کے مقابلے میں برآمدات 13.4فیصد بڑھیں، مارچ 2021 میں درآمدات بڑھ کر 5.3ارب ڈالر کی ہوگئیں۔
رزاق داؤد نے کہا کہ درآمدات میں اضافہ پیٹرولیم ،گندم ،مشینری ،خام مال کیمیکل درآمدات کے باعث ہوا، درآمدات میں اضافہ موبائل فونز، فرٹیلائزر، اینٹی بایوٹکس، اورویکسین درآمد کے باعث ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال جولائی تامارچ 2021 برآمدات7فیصدبڑھ کر18اعشاریہ 669 ارب ڈالرکی ہوئیں، مالی سال جولائی تامارچ 2020 برآمدات 17 اعشاریہ 451 ڈالر کی تھیں۔
مشیر تجارت کے مطابق جولائی تا مارچ 2020 کے دوران درآمدات 12 فیصد اضافے سے 39 اعشاریہ 210 ڈالر کی رہیں، جولائی تامارچ 2020 کےدوران درآمدات 34 اعشاریہ 817 ڈالر کی رہیں۔
Comments are closed.