بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

اسلام آباد پولیس کا عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ

اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر نہیں مل سکے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس عمر ایوب کے ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔

جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر صائمہ ندیم کو ٹورنٹو کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.