بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے، میتھیو ملر

ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر (Matthew Miller) کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر کوئی پوزیشن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اقدار کا نفاذ، آزادی اظہار رائے اور قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملوں پر غمزدہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.