منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملاقات میں فوجی و پیشہ وارانہ امور میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.