جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

حلف کس زبان میں لینا ہے؟ حافظ نعیم اور اسسٹنٹ کمشنر میں تکرار

منتخب بلدیاتی نمائندوں نے کس زبان میں حلف لینا ہے؟ حافظ نعیم الرحمان اور اسسٹنٹ کمشنر میں اس پر تکرار ہوگئی۔

گذشتہ روز نارتھ ناظم آباد کراچی میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی انوکھی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ہاظم بھنگوار نومنتخب ارکان سے انگریزی میں حلف لیتے رہے۔

شاہراہ شاہجہان ایونیو پر تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل دیا اور خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم سمیت دیگر منتخب نمائندے اردو میں جملے ادا کرتے رہے، اس دوران کسی کو کچھ سمجھ نہ آ سکا۔

انگریزی میں حلف اٹھانے پر حافظ نعیم الرحمان اور اسسٹنٹ کمشنر کی تکرار بھی ہوئی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ انگریزی میں نہیں اردو میں حلف لیں اور قومی زبان کو عزت دیں۔

لیکن اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ہاظم بھنگوار نے انگریزی میں ہی حلف لینے پر اصرار کیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اردو، سندھی اور انگریزی کے آپشنز موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.