بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج پارہ 41 ڈگری کو چھونے کا امکان

کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، پارہ 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں شمال مغرب سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 8 فیصد ہے۔

شہر میں آج کہر ہے اور ایئرپورٹ کےقریب حدنگاہ 4 کلومیٹر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.