کراچی میں پیش آنے والے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 6 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں شو مارکیٹ کے قریب ہونے والی ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 35 سالہ فیاض زخمی ہو گیا۔
زخمی فیاض کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر قصبہ کالونی میں گولی لگنے سے 6 سالہ بچی انا زخمی ہوگئی، زخمی بچی کو بھی فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بچی کے زخمی ہونے کے واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
Comments are closed.