پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

پاکستانی سرکاری کمپنیوں کو سعودی عرب سے بڑے کنٹریکٹ ملنے کی راہ ہموار

پاکستان کی سرکاری کمپنیوں کو سعودی عرب سے بڑے کنٹریکٹ ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے معاہدے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

وزیراعظم نے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل اکانومی، ای۔گورننس، اسمارٹ اور انفرااسٹرکچر میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے ای۔ہیلتھ، ای۔ایجوکیشن، ریسرچ اور انفارمیشن، کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب اور پاکستان ایڈوانس ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹل انوویشن اور ڈیجیٹل انفارمیشن کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔

سعودی وزارت کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی متعلقہ حکام سے پہلے ہی اجازت حاصل کرچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.